امریکا پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی امدادروک رہاہے ،اس کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔نکی ہیلی

 
0
472

نیویارک، جنوری 02 (ٹی این ایس):اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امدادبند ہونے کاتعلق فلسطین پر قرارداد سے نہیں بلکہ دہشتگردوں کو پناہ دینے سے ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں امریکاکی مستقل نما ئند ہ نکی ہیلی کا کہناتھا کہ امریکا پاکستان کی 255ملین ڈالرز کی امدادروک رہاہے پاکستان کئی سال ڈبل گیم کھیلتارہاجوامریکاکیلیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ پاکستان کی تمام فنڈنگ روکنے کے خواہش مند ہیں۔نکی ہیلے نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی فوج پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتاہے۔نکی ہیلی کہتی ہیں کہ پاکستان بعض دفعہ امریکا سے تعاون کرتاہے دہشتگردی کےخلاف مہم میں پاکستان سے کہیں زیادہ تعاون چاہتے ہیں.