پاکستان کی  255 ملین فوجی امداد بند، ٹرمپ رواں ماہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے، پاکستان کے خلاف مخصوص اقدامات کی تفصیلات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی۔ ترجمان وہائٹ ہاؤس

 
0
501

واشنگٹن، جنوری 02 (ٹی این ایس): امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز یعنی 28 ارب روپے کی فوجی امداد پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے الزام عائد کیا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، اسے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی امداد سے متعلق تمام آپشنز کھلے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

سارہ سینڈرز نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مخصوص اقدامات کی تفصیلات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سامنے آجائیں گی۔