سویڈن (ٹی این ایس) یورپی پارلیمنٹ کا 2027 تک جی ایس پی قوانین رول اوور کرنے کا فیصلہ

 
0
94

نگراں وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم کے قوانین رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے اس کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس موقع پر اسکیم کے تحت سب کی بہتری کے لیے پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں۔ ان اک مزید کہنا تھا کہ میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے