پنجاب کا جدید ترین ایگریکلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پیفڈا) منصوبہ چار سال غفلت کی نذر ہونے سے لاگت تین ارب روپے بڑھ گئی ۔۔۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹھوکر نیاز بیگ پر اس منصوبے کا جائزہ لیا اور مجرمانہ غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا

 
0
148

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کےزیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ لیا ۔۔۔ مختلف فلورز پر جا کر کام کی رفتار دیکھی اور سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تین شفٹوں میں کام کی ہدایت کی ۔۔۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں اس جدید اور اہم منصوبے کی بنیاد رکھی لیکن ان کے بعد آنے والوں نے نااہلی اور بغض کی بنیاد پر اس منصوبے کو التوا میں ڈالے رکھا ۔۔۔ دسمبر 2017 میں شروع کئے جانے والے اس منصوبے کو مارچ 2019 میں مکمل ہونا تھا ۔۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ چند روز میں ٹائم لائن کے ساتھ منصوبے کو آپریشنل کرنے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پی ایچ اے حکام کو بھی اس منصوبے کے گرد بڑے پیمانے پر درخت لگانے اور ماحول کی بہتری کی ہدایت کی ۔۔۔ اور ڈی جی پی ایچ اے سے کہا کہ وہ خود موقع پر وزٹ کر کے جامع پلان تشکیل دیں ۔۔۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔۔ ا نسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔