کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پی سی آر ڈبلیو کی مشترکہ کاوشوں سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی، ایچ، ایف اور جی سیریز میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 40 ریچارج ویلز چھ ماہ پہلے لگائے گئے

 
0
252

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پی سی آر ڈبلیو کی مشترکہ کاوشوں سے اسلام آباد کے سیکٹر آئی، ایچ، ایف اور جی سیریز میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 40 ریچارج ویلز چھ ماہ پہلے لگائے گئے جسکے لئے 12 کڑور روپے کا پی سی ون سی ڈی اے انتظامیہ نے منظور کیا تھا۔ جسکے تمام اخراجات کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے برداشت کئے تھے۔

شعبہ واٹر سپلائی اور پی سی آر ڈبلیو کی مشترکہ ٹیمیں حالیہ مون سون بارشوں میں ان ریچارج ویلز کو بھرپور طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھ رہی ہے۔

مزید برآں شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے تشکیل دی گئیں ٹیمیں ہر بارش کے بعد اس کی مکمل نگرانی بھی کررہی ہیں اور اس کو ریچارج کرنے کا بھی بندوبست کررہی ہے۔ اسی طرح زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے بارشوں کے پانی کو جمع کرکے اسکی مکمل ری سائیکلنگ اور فلٹریشن کے بعد اسکو محفوظ بنایا جاتا ہے جبکہ پی سی آر ڈبلیو کے سروے کے مطابق حالیہ بارشوں سے 20 ملین گلین سے زائد پانی ریچارج کیا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے مزید 60 نئے ریچارج ویلز کے ٹینڈزر بھی جلد ہی اخبارات میں شائع کردئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ان ریچارج ویلز کو ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، سرکاری اداروں، مساجد، گرین ایریاز سمیت دیگر بلڈنگز کے اطراف نصب کیا جائے گا تاکہ بورنگ کے باعث زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھا جاسکے۔ جبکہ غیر قانونی بورنگ کے حوالے سے بھی سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ قانون سازی کا عمل بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے جہاں یہ ریچارج ویلز شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے نصب کئے گئے ٹیوب ویلز کو سپورٹ کریں گے وہیں یہ رہائشیوں کے بور کا پریشر بڑھانے اور زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہونگے۔