چئیرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد انوائرنمنٹ بورڈ کا اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا

 
0
109

اسلام آباد 21 جون 2022 (ٹی این ایس): چئیرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد انوائرنمنٹ بورڈ کا اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا.اجلاس ڈی جی انوائرمنٹ، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر،آئی سی ٹی کے افسران، وزارت موسمیاتی تبدیلی کا نمائندہ، ڈی جی پارکس، ڈرایکٹر انوائرمنٹ (ریجینل) سمیت اسلام آباد ہارٹیکلچر سوسائٹی کے صدر نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت، سرسبز اور پرکشش بنانے کے لئے تیس سالہ جامع انوائیرنمنٹ مینجمنٹ پلان بنا یا جائے۔اس پلان میں آئیندہ تیس میں اسلام آباد کی جانے والی شجرکاری کی منصوبہ بندی ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی سمیت گرین ویسٹ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی شا مل ہے۔

مزیدبرآں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد شہر میں ماحولیاتی انتظام کی منصوبہ بندی کے تحت ایسے پودے لگائے جائیں گے جن کے انسانی صحت پر صحت مندانہ اثرات مرتب ہوں اور ایسے پودے بشمول جنگلی شہتوت جن کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں انکو مرحلہ وار ختم کرکے بڑے سائز کے وہ پودے لگائیں جائیں جنکے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ اسی طرح ایسے خشک درخت جو دیمک کا باعث بن رہے ہوں انکی لکٹری کو استعمال میں لاکر پارکس کا فرنیچر بنایا جائے۔

علاوہ ازیں اس منصوبے کے تحت سالڈ ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے بھی مؤثر منصوبہ بندی کی جائے گی جبکہ گرین ویسٹ کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحولیاتی انتظام کی منصوبہ بندی کے پلان کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے کر متعلقہ افسران سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے بھی شئیر کرنے کے بعد ایشو کردیا جائے۔