بھارت نے ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کیلئے اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات سے آگاہ کر دیا

 
0
795

اسلام آباد دسمبر 24(ٹی این ایس)پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت نے ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات کے لیے ان کی اہلیہ اور والدہ کی سفری تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارت نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی پاکستان آمد کی تصدیق کردی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق بھارتی جاسوس کی اہلیہ اور والدہ 25 دسمبر کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ ملاقات کے بعد اسی روز بھارت کیلئے واپس روانہ ہو جائیں گی۔واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھابھارتی جاسوس نے دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا۔رواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی۔