شمالی وزیرستان دسمبر 24(ٹی این ایس)وفاق کے زیر انتظام علاقے (فاٹا) کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار معمول کے گشت پر تھی کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے دھماکہ ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ وہاں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں پیش آیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے گشت معمول کی بات ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا