پنجاب حکومت کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

 
0
1387

لاہور جون 28 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اشیائے خوردو نوش کی طے شدہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ مصنوعی مہنگائی کے ذ ریعے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت۔ عوام کا مفاد سب سے زیادہ مقدم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کوعوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کر رہی ہے۔ عام آدمی کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ہر ضروری اقدام ا ٹھایا جائے گا۔