افعانستان کے صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کا پرتباک استقبال کیا

 
0
597

لاہور جون 28 (ٹی این ایس): افعانستان کے صدر اشرف غنی لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایئر پورٹ پر افغان صدر اشرف غنی کا استقبال کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پرجوش مصافحہ۔ بچوں نے افغان صدر کو گلدستے پیش کئے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کو لاہور آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ افغانستان کے صدر کی آمد پاک افغان تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔ آپ کے دورے سے پاک افغان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاک افغان تعلقات مضبوط ہونے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

امن کے سفر کیلئے ہمیں مل کر قدم بہ قدم چلنا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دل لاہور آکردلی خوشی ہوئی ہے۔