وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارسے ان کے چیمبر میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات

 
0
295

لاہور جون 28 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ان کے چیمبر میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ اپوزیشن کا ڈرامہ اب زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ ملکر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق دور میں ترقی کے نام پر تماشہ کیا گیا۔ خادم اعلیٰ کی شو بازیاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔