چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کا نرسریوں کا دورہ، ان کی از سر نو تزئین و آرائش کے لیے خصوصی احکامات جاری کیے

 
0
421

کراچی ستمبر 24 (ٹی این ایس): بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام نرسریوں کی از سر نو تزئین و آرائش کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون میں نرسری کا معائینہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی ،کیماڑی ،بلدیہ اور سائٹ زون میں موجود تمام نرسریوں کی ازسر نو تزئین و آرائش کیلئے فوری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پانی کے ٹینکوں کی مرمت و درستگی اور موٹروں کی درست حالت میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سرسبز اور خوشگوار ماحو ل کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے چاروں زونوں میں موجود تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کیلئے تعمیر و مرمت کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے روشنی کیلئے لائٹس کی مرمت و درستگی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے نت نئی اقسام کے پودے لگاکر ان کی افزائش اور دیکھ بھال پر بھرپور توجہ دی جائے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے کاموں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے بلدیہ غربی میں موجود نرسریوں اور پارکوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں میں تمام دستیاب پارکس و نرسریوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے تعمیر و مرمت اور روشنی کی فراہمی کیلئے مرمت و درستگی کے کاموں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے نرسریوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ۔