کراچی ستمبر 24 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفرنے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران افسران و عملہ اپنی کاکردگی کو مزید بہتر بنائیں انسداد پولیو مہم پورے ہفتہ جاری رہے گی ضلع غربی کی تمام یونین کونسلوں میں ایک سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے دوران ان بچوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے جو گزشتہ مہم میں قطرے نہیں پی سکے مہم کے دوران معززین علاقہ علماء کرام اور بزرگوں سے ملاقات کرکے ان کا تعاون حاصل کیاجائے ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ہر ڈویژن میں عوام سے ملاقا ت کریں اور والدین کو پولیو جیسے موزی مرض کے بارے میں آگاہ کریں اور ان کواپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ہر مہم ضرور پلا نے پر تیار کریں پولیو ویکسین کے استعما ل سے ہامری آنے والی نسلیں اس موزی مرض کے شکار سے بچیں پولیو کے قطرے پلانے کے عمل میں موجود مسائل کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے