اسلام آباد (ٹی این ایس) پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی: سکیورٹی ذرائع

 
0
16
Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture

اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس )سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر اس وقت تک جاری رہتا ہے جب فریقین میں سے کوئی خلاف ورزی نہ کرے، کشیدگی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت جہاں بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرے گا اسے بھرپور جواب ملے گا، سیز فائر 18 مئی تک ہونے کی باتیں درست نہیں۔