شیخوپورہ ٗ موٹر وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ٗ 10 افراد زخمی

 
0
307

شیخوپورہ 12مئی(ٹی این ایس)شیخوپورہ میں موٹر وے پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سواریوں سے بھری وین شیخوپورہ سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی کہ ہرن مینار انٹرچینج موٹروے پر بے قابو ہو کر ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور10 افراد شدیدزخمی ہو جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر فسٹ ایڈ دینے کے بعد لاہور ہسپتال منتقل کر دیا