قصور، مکان کی چھت گرنے سے 3 بھائی بہن جاں بحق

 
0
259

قصور اگست 10(ٹی این ایس):پنجاب کے شہر قصور میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6سالہ بچہ طاہر، 7سالہ نعیم اور 15 سالہ ماریہ شامل ہیں، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حادثہ نواحی گاؤں شیخ حماد میں پیش آیا، جس میں 8سال کی بچی زخمی بھی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ماں باپ 8 سالہ بچی سمیت گھر کے باہر صحن میں سو رہے تھے۔پولیس کے مطابق حادثہ کچھی چھت ہونے کے باعث پیش آیا، بارش کہ وجہ سے مکان کی چھت کمزور ہوگئی تھی۔