ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

 
0
378

کوالالمپور12مئی(ٹی این ایس)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔نجیب رزاق اور اْن کی اہلیہ ہفتہ کو بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔رواں ہفتے انتخابات میں نجیب رزاق کے حکمران باریسن نیشنل اتحاد کو انتخاباب شکست ہو گئی تھی۔اس پابندی پر نجیب رزاق نے کہاہے کہ اْنھیں امیگریشن حکام نے بتایاہے کہ وہ اور اْن کے خاندان کو ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اْنھوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ حکام نے انھیں باہر جانے سے کیوں روکا البتہ نجیب رزاق کا کہنا تھا کہ وہ اس پاسداری کریں گے۔نجیب رزاق پر 2015 میں 700 ملین ڈالر کی رقم اسٹیٹ انوسٹمنٹ فنڈ سے منتقل کرنے کا الزام تھا تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔