سہیون ٗ انڈس ہائی وے پر دو تیز رفتار بسوں نے سوزوکی کو ٹکر مار دی ٗ دس افراد جاں بحق ٗ متعدد زخمی

 
0
287

سیہون دسمبر 24(ٹی این ایس) سیہون میں انڈس ہائی وے پر 2 تیز رفتار بسوں نے سوزوکی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق علی الصبح سن کے قریب انڈس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی دو تیز رفتار مسافر کوچیں ایک دوسرے کو اوور ٹیک کر رہی تھیں کہ اس دوران لاڑکانہ سے کراچی کیلئے سفر کرنے والی سوزوکی گاڑی دونوں کوچز کے درمیان آکر حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 6 بچے، 3 خواتین اور سوزوکی کا ڈرائیور شامل ہے جبکہ لاشوں کو سن کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق تمام دس افراد کی شناخت ریشما، سائرہ، صائمہ، کامل، احمد جمیل، جمشید، اقرا، اجوا، خوشبو اور بدرالدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ورثا لاشیں لینے سن ہسپتال پہنچ گئے جہاں ضروری کارروائی کے بعد میتوں کو ایمبولینس کے ذریعے لاڑکانہ کے گاؤں نور احمد شیخ منتقل کیا گیا ٗحادثے کے بعد اوورٹیکنگ کرنے والی دونوں مسافر بسوں کے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے جب کہ پولیس نے حادثے کا شکار گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ قریبی تھانے میں درج کرلی گئی ہے تاہم فرار ہونے والے ڈرائیورز کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی