سندھ حکومت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کیلئے کام ہو رہا ہے، چیف جسٹس

 
0
109

سپریم کورٹ میں سیلاب متاثرین کو سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات مانگ لیں
پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی جواب طلب کرلیا۔
سندھ حکومت نے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیلاب انتظامی اختیارات کا نہیں بلکہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے، سندھ ہائیکورٹ نے عوامی مفاد میں احکامات جاری کیے تھے،
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اپنایا کہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے شہری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت امدادی سرگرمیوں میں مداخلت نہیں کرے گی، سندھ حکومت نے عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا کہ عوام کیلئے کام ہو رہا ہے،
وکیل سیلاب متاثرین فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ٹیکنالوجی کے دور میں بھی جواب کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا جا رہا ہے،
سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ مر رہے ہیں، جواب آنے میں تاخیر سے کوئی موت نہیں ہو رہی،
عدالت نے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔