لانگ مارچ کی کال؛ حکومت کی عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

 
0
108

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور احتجاج کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
عمران خان کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی جب کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔