اسلام آباد ہائی کورٹ میں برطانیہ سے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق نیب تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی ،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب طاہر نے سماعت کی
سابق مشیر شہزاد اکبر کی نیب انکوائری میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،
نیب نے شہزاد اکبر کی درخواست پر اپنا جواب جمع کروادیا
نیب نے جواب میں کہا کہ کریمینل قانون میں ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے ، شہزاد اکبر کی حاضری ضروری ہے ویڈیو لنک پر نہیں لے سکتے ،
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت قانون کا جواب نہیں آیا ، وقت دیا جائے ،
عدالت نے ریمارکس دیے کہ وزارت قانون کا جواب آ جائے تو درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرینگے ،
نیب پراسیکیوٹر، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وکیل شہزاد اکبر قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے ۔
عدالت نے وزارت قانون کو جواب کا وقت دیتے ہوئے سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔