پسپائی کے بعد پھر چڑھائی، امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

 
0
135

مسلسل کئی دنوں سے گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 61 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 218 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا تھا۔