وفاقی حکومت کی طرف سے مزید تین افسران کی تبدیلیوں کے احکامات

 
0
430

اسلام آباد، دسمبر 06 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے مزید تین بیوروکریٹس کو تبدیل کرکے انھیں دوسری محکموں اور انتظامیہ میں نئی ذمہ داریا ں سونپ دی ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری الگ الگ نوٹفکیشنز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 آفیسر اکبر حسین درانی جو  حکومت بلوچستان کے ہاں خدمات انجام دے رہے ہیں کو واپس بلاکے کیبنٹ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح گریڈ 19 کے ارشد مجید محمد جو حکومت خیبر پختونخواہ کو اپنی خدمات دے رہے ہیں کو حکومت بلوچستان جی صوابدید پر رکھا گیا ہے اورانکےگلگت بلتستان بھیجے جانے سے متعلق سابق نوٹفکیشن کو منسوخ کردیا گیا۔

ایک اور گریڈ 19 کے آفیسر اسلام زیب کو  خیبر پختونخواہ سے  بلاکر انکی خدمات گلگت بلتستان کی حکومت کو دیدی گئی ہیں۔