نواز شریف آخری لمحات تک وزارت عظمیٰ کارڈ اپنے پاس رکھیں گے ٗ مشاہد اللہ

 
0
397

اسلام آباد دسمبر 24(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری اطلاعات ٗوفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر ٗ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آخری لمحات تک وزارت عظمیٰ کارڈ اپنے پاس رکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ نواز شریف نے صحافیوں سے بات چیت میں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کیا ہے لیکن پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر اس ضمن میں کوئی فیصلہ لینا ہوگا تو اسے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے ایجنڈے میں شامل کیا جائیگا۔دوسری جانب اسی حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاکہ شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزدگی کے معاملے پر پارٹی کا باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا، سی ای سی کے حتمی فیصلے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکے گا۔ایک سوال پر کہ سابق نواز شریف اپنے بھائی شبہاز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کرنے میں کیوں تاخیر کررہے ہیں؟ ملک محمد احمد نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ یہ فیصلہ اپنے وقت پر ہی لیا جائیگا۔