وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سنگین و دیگر جرائم میں ملوث 227 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے2کر وڑ 41 لا کھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیاگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر۔

 
0
330

اسلام آباد 01 اگست 2021 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ وفاقی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 227 ملزمان کو گرفتار کیا،ان میں قتل،اقدام قتل، ڈکیتی، چوری، راہزنی،سٹریٹ کرائم،کار و موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 2کر وڑ 41لا کھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ جس میں طلائی زیورات،گاڑیاں و موٹر سائیکلز،نقدی وغیرہ شامل ہیں بھی برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر،چوری، کار و مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث32ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ1کروڑ، 45لا کھ سے زائد کا مال مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کئے،194مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے،26 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،اسلحہ و ایمونیشن کے19ملزمان سے18پسٹل،2رائفلیں، 1کلا شنکو ف اور 1087روند برآمد کئے گئے،اسی طرح ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 67 ملزمان سے 27913 گرام چرس، 10057گر ام ہیروئن،1059گرام آئس اور 156بوتلیں شراب برآمد کی، پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا اور دیگر جرائم میں ملوث83 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو ایک محفوظ ترین شہر بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر جنرل ہولڈ اپ لگایا جاتا ہے جسبکا مقصد جرائم کا سدباب کرنا ہے، تمام افسران خود چیکنگ پر موجود رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے اردگرد کسی بھی جرائم پیشہ،منشیات و شراب فروشی کے متعلق کوئی بھی معلومات متعلقہ پولیس کو دیں،اطلاع دہندگان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔