اسلام آباد(ٹی این ایس): وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیئے گئے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر غور کیا گیا اور کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامیاب نوجوان پروگرام کی بھی منظوری دے دی ہے اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو آئندہ 4 سال میں 200 ارب روپے کا قرض فراہم کیا جائے گا 21 تا 45 سال کی عمر کے افراد کو 5 لاکھ روپے سے 2 کروڑ روپے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جائے گا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 150 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے کابینہ نے ڈاکٹر اسد زمان اور حامد مختیار کو اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رکن تعینات کرنے کی بھی منظوری دے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بورڈ کی تشکیل پر بھی اتفاق کر لیا گیا جس کے چیئرمین چیف کمشنر اسلام آباد ہوں گے کابینہ کے اجلاس میں پروفیسر تنویر خالق کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کا وائس چانسلر مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے گائیڈ لائنز میں ترامیم منظور کر لی گئیں ہیں وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر محمد مہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال اور حکومتی رمضان پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا