عمران خان کی عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر

 
0
107

توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست انسدادِ دہشت گردی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں دائر کی۔
عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا، پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی تھی۔ توشہ خانہ احتجاج میں تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں عمران خان نامزد ہیں۔