چنیوٹ مئی 21 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ کا رمضان بازار میں سٹالوں پر اشیائے خوردونوش کے نرخ،معیار اوراوزان کا جائزہ۔ وزیراعلیٰ کی رمضان بازار میں آنے والے شہریوں سے بات چیت۔ رمضان بازار میں دستیاب سہولتوں میں بہتری کیلئے تجاویزدریافت کیں۔ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چنیوٹ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،پی ٹی آئی کے ضلعی صدراورعہدیداران سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ میں ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیزکیا جائے گا۔ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے عوامی فلاح و بہبودکے مزید منصوبے شروع کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا چنیوٹ،سرگودھا/فیصل آباد روڈکی تعمیرومرمت کے لئے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان۔ چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں روڈکی تعمیرومرمت کیلئے مزید فنڈز دیئے جائیں گے۔ ہیڈ کوارٹرہسپتال چنیوٹ میں توسیع کا اعلان،ہسپتال میں مزید 100بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال بھوانہ میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈزمہیا کریں گے۔ بھوانہ میں سیوریج سکیم کی تکمیل اور صفائی کے عملے کی بھرتیاں جلد کی جائیں گی۔ لالیاں میں ڈائلیسز سینٹر کے قیام کے لئے ضروری آلات فراہم کریں گے۔ صوبے کے مختلف شہروں کا وزٹ کر کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ گندم اورچینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ چینی اورآٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنائیں گے۔













