رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ مالیاتی خسارہ 5 فیصد تک پہنچ گیا اخراجات میں اضافہ ہو گیا ٹیکس وصولیوں میں صرف 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ

 
0
483

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): وزارت خزانہ نے موجودہ مالی سال کے اعداد و شمار جاری کر دیے جاری اعداد و شمار کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران قرض اور سود کی ادائیگیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا موجودہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور 17 فیصد زائد اخراجات کیئے گئے 9 ماہ میں حکومتی اخراجات 4798 ارب تک پہنچ گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں میں 3 فیصد اضافے کے بعد موجودہ مالی سال میں مہنگائی2874 ارب روپے محصولات حاصل کر لیئے گئے ہیں موجودہ حکومت کی پہلی سہہ ماہی کے دوران صحت پر 11 ارب روپے جبکہ ترقیاتی کاموں پر 302 ارب روپے خرچ کیئے گئے مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں ٹیکس آمدن 3162 ارب روپے رہی جبکہ جولائی تا مارچ معیشت کا حجم 38 ہزار 388 ارب روپے رہا وزارت خزانہ کے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 3۔4 فیصد رہنے والا مالیاتی خسارہ اس سال بڑھ کر 5 فیصد پر پہنچ گیا ہے جبکہ بجٹ خسارے میں بھی 442 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جولائی تا مارچ بجٹ خسارہ 1922 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ ٹیکس وصولیوں میں صرف 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے