شکایات کا ازالہ، وزیراعظم کی قوم کو سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہدایات

 
0
295

اسلام آباد 22 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): عمران خان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات کی تعداد30لاکھ سے تجاوز کرگئی، 26 لاکھ شکایات میں سے 24لاکھ حل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 5لاکھ91ہزارشکایت کنندگان نےاطمینان کااظہارکیا، پاکستان سٹیزن پورٹل نےعوام کوحقیقی معنوں میں بااختیاربنادیا، شکایات کے ازالے کیلئے قوم سٹیزن پورٹل کا پلیٹ فارم استعمال کریں۔


یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل تک عوامی رسائی بڑھانے کا حکم دیا تھا ، جس کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے پاکستان سٹیزن پورٹل ویب سروس کا افتتاح کیا تھا۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل کی توسیع سے مزید 8 کروڑ پاکستانی مستفید ہوں گے، اس سے قبل یہ سہولت 3 کروڑ 50 لاکھ پاکستانیوں کو میسر تھی، اس ویب سروس سے عوام کی 8600 اداروں تک شکایات کے اندراج کے لیے رسائی ممکن ہوگی۔