فیصل ایونیو سیکٹر G-7/G-8پر تعمیر کئے جانے والے انڈر پاس کی ٹیکنیکل بولی کا عمل جمعہ کے روز مکمل کر لیا گیا

 
0
409

اسلام آباد جولائی 12 (ٹی این ایس): اس انڈر پاس کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے نے بذریعہ اخبارات سر بمہر بولیاں طلب کی تھیں جنہیں جمہ کے روز کھولا گیا۔ اس بولی کے لئے 13فرموں نے سر بمہر بولی دی تا ہم دو فرموں کی نا مکمل دستا ویزات کے با عث ان کی ٹیکنیکل بولی مسترد کر دی گئی جبکہ 11فرموں کی طرف سے دی جانے والی ٹیکنیکل بولی کو منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ورکس کی سرابراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جووصول ہونے وا لی ٹیکنیکل بولیوں کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں سی ڈی اے کے ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر، ڈائریکٹر روڈز (نارتھ)، ڈائریکٹر کنٹریکٹ، ڈائریکٹر کیو ایس اور ڈپٹی ڈائریکٹر روڈ شا مل ہیں۔
کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے وہ ٹیکنیکل بولیو ں کا مکمل جا ئزہ لے کر فوری رپورٹ دے تا کہ فنا نشل بو لیوں کے بعد اس اہم منصوبے پر تعمیراتی کام شروع کیا جا سکے کیو نکہ ایک عر صے سے تعطل کے شکار اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی تھی۔ وا ضح رہے کہ سی ڈی اے کی مو جودہ انتظا میہ نے اس اہم منصوبے پر عملی کام کو ممکن بنانے کے لئے تمام تر قواعد و ضوا بط مکمل کرنے کے بعد سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی (CDA-DWP)کے 43ویں اجلاس میں اس منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا اس منصوبے کی تعمیراتی مدت میں توسیع کی جائے تاہم اس فیصلے سے منصوبے کی لاگت نہ بڑھنے اور محل وقوع میں تبدیلی نہ لانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
موجودہ انتظامیہ نے اس فیصلے کی روشنی میں بذریعہ اخبارات سر بمہر بولیاں طلب کیں اور قلیل وقت میں تمام تر قواعد و ضوا بط پورے کرنے کے بعد جمعہ کے روز ٹیکنیکل بولیاں کھول دی گئیں۔ اب کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فنا نشل بولیاں کھولی جائیں گی جس کے بعد سب سے کم بولی دینے وا لی فرم کو کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا جائے گا۔