کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد نہ صرف ملبہ اٹھا لیا گیا ہے بلکہ رائٹ آف وے کی سطح ہموار کرنے کے بعد بھر پور شجر کاری کی جا رہی ہے

 
0
747

اسلام آباد جولائی 12 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے کی بحالی کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور تجاوزات کے خاتمے کے بعد نہ صرف ملبہ اٹھا لیا گیا ہے بلکہ رائٹ آف وے کی سطح ہموار کرنے کے بعد بھر پور شجر کاری کی جا رہی ہے۔

موسم برسات کے پیش نظر کو شش کی جا رہی ہے کہ رائٹ آف وے پر زیا دہ سے زیا دہ پودے لگائے جائیں تاکہ بارشوں کے باعث ان پودوں کی افزائش کی شرح میں اضا فہ ممکن ہو سکے۔ علا وہ ازیں شجرکاری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ زیا دہ سے زیا دہ مقا می پودے لگائے جائیں جو مقا می موسم سے مطا بقت رکھنے کے با عث جلدی نشوو نما پاتے ہیں۔ اسی طرح سدا بہا ر پودے لگانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیو نکہ ایسے پودوں سے جہاں خوبصورتی میں اضا فہ ہوتا ہے وہاں ما حول پر بھی بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کشمیر ہا ئی وے کے رائٹ آف وے پر لگائے جانے وا لے پودوں میں املتاس، بو تل برش، کچنار اور سکھ چین شا مل ہیں۔

اس شجر کاری میں شہریوں کے علا وہ دیگر اداروں کو بھی شا مل کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظا میہ اور میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے تعا ون سے جا ری اس شجر کاری میں سی ڈی اے بھر پور معا ونت فراہم کر رہا ہے تا کہ اسلام آباد شہر کی خوبصورتی میں اضا فہ ہو سکے۔