سی ڈی اے اور ضلعی انتظا میہ نے جھنگی سیداں سے موٹر وے چوک کی طرف کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری ارا ضی واہ گزار کروا لی

 
0
685

اسلام آباد جولائی 12 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت اسلام آباد شہر کے مختلف علا قوں بالخصوص جی ٹی روڈ جھنگی سیداں سے موٹروے چوک میں مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تجاوزات کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تعمیرات کو بھی گرا دیا۔

سی ڈی اے اور ضلعی انتظا میہ نے جھنگی سیداں سے موٹر وے چوک کی طرف کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری ارا ضی پر تعمیر کردہ 45کمرے، 16واش رومز، 14چار دیوریاں، 3عدد تین منزلہ عما رات، 9دکا نیں، 1 دا خلی گیٹ، 10کچن اور دوکھوکھے مسمار کر دئیے۔
انسدادِ تجاوزات آپریشن کی ایک کاروائی کے دوران سیکٹرG-7/4 میں کی گئی انسداد تجا وزات آپریشن میں 9کمرے اور 4عدد چار دیواریاں مسمار کی گئیں جبکہ سیکٹر I-11/2میں دو عدد مویشیوں کے با ڑے مسمار کر دئے گئے۔

اسی طرح ایک آپریشن کے دوران سیکٹرG-7میں پی ایچ اے فلیٹس کے اطراف 95پارکنگ شیڈز اور گیرج مسمار کئے گئے۔