سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت میں اظہار خیال

 
0
584

اسلام آباد جولائی 12 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں بھارت سے ویکسین و ادویات کی برآمدات کا معاملہ اٹھایا تھا، انھوں نے بھارت سے ویکسین و ادویات کا معاملہ کمیٹی برائے صحت کو بھیجا تھا، ملک کے مختلف مقامات سے کتے و سانپ کاٹنے کے ویکسین کی کمی رپورٹ ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویات بنانے والے کمپنیوں کو کتے و سانپ کے ویکسین بنانے کی پابند کی جائے۔ ہر ہسپتال کو کتے و سانپ کے ویکسینز رکھنے کی پابند کی جائے۔ سینیٹ کو بتایا جائے کہ بھارت سے کونسے ادویات اور ویکسین درآمد کئے جا رہے ہیں۔ بھارت سے درآمد شدہ ادویات اور ویکسینز کے پاکستانی روپوں میں کیا قیمتیں ہیں۔ کیا ہمارے ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی ادویات کی اچھی سٹاک موجود ہیں۔ کیا کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں بنائے جاتے ہیں؟ کیا اہم ویکسینز صرف بھارت سے ہی برآمد کئے جاتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ کتے اور سانپ کے کاٹے کی ویکسینز پاکستان میں نہیں بنائے جاتے ہیں۔ ایچ آئی وی اور ایڈز کے روک تھام کیلئے جلد پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے بل لاونگا، ایچ آئی او اور ایڈز کے ادویات و ویکسینز آسانی و سستی سے مہیا کیجائے۔