اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک وفاقی دارلحکومت میں 11 سالہ بچی فرشتہ کے زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا رحمن ملک نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس سے فرشتہ کیساتھ زیادتی و قتل کے واقعے کا رپورٹ طلب کر لی سینیٹر رحمان ملک نے آئی جی اسلام آباد کو واقعے کی خود نگرانی کرکے مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی رحمن ملک کا کہنا تھا کہ فرشتہ کیساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ اسلام آباد پولیس کیلئے ایک چیلنج ہے اور سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایسے واقعات میں پولیس کیطرف سے غفلت برداشت نہیں کریگی انہوں نے آئی جی پولیس اور سیکٹری داخلہ کو ایک ہفتے کے اندر 11 سالہ فرشتہ قتل و زیادتی کیس کی رپورٹ کمیٹی کو جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کیطرح معصوم فرشتہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے کمیٹی کیس کی پیروی کریگی ان کا کہنا تھا کہ اسطرح کے دلسوز واقعات میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے، مجرموں کو عبرت کا نشانہ بنایا جائے یاد رہے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اب تک زینب ،فریال اور 7 سالہ عمر کیساتھ قتل و زیادتی کیسز کا نوٹس لے چکی ہے معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت قاتلوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔