راولپنڈی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے

 
0
370

راولپنڈی مئی 21 (ٹی این ایس): راولپنڈی ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سٹریٹ کرائم میں دن بہ دن اضافہ دیکھا گیا ہے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دفعہ (6)144 کے تحت ابتدائی طور پر 14 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے پابندی کا اطلاق شام 7 بجے شروع ہو گا جو 12 گھنٹے بعد صبح 7 بجے تک جاری رہے گا