قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے موجودہ اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی اسمبلی کاروائی کے دوران اپوزیشن کو حکومتی اراکین سے زیادہ وقت دیا گیا

 
0
301

اسلام آباد مئی 21 (ٹی این ایس): قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 13 اگست 2018 سے شروع ہونے والی 15 ویں اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی اسمبلی کے قیام سے 9 سیشنز کے دوران 89 دن تک اسمبلی کی کاروائی چلائی جاتی رہی جس میں اپوزیشن اراکین کو مجموعی طور پر 48 گھنٹے 21 منٹ اسمبلی فلور پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اسی دوران حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے 35 گھنٹے 19 منٹ اسمبلی سے خطاب کیا 9 سیشنز کے دوران قومی اسمبلی میں 23 حکومتی اور 27 نجی بل پیش کیئے گئے اور 22 قراردادیں بھی منظور کی گئی 9 سیشنز کے دوران 85 توجہ دلاو نوٹس بھی اسمبلی کاروائی میں شامل کیئے گئے جبکہ قومی اسمبلی میں کیئے گئے سوالات کی تعداد 1071 رہی قومی اسمبلی میں نبی اخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کرنے،انسانی حقوق اور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے بھی قراردادیں منظور کی گئی اسی دوران سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی اسپیکر اسد قیصر نے حکومت و اپوزیشن کے شدید اختلافات کے باوجود اسمبلی کو بہترین انداز میں چلایا اور اسمبلی کاروائی کے دوران بحثیت مجموعی اپوزیشن ارکان کو حکومتی اراکین سے زیادہ بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔