قومی احتساب بیورو نے نیوز ون ٹی وی پر چئیرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کر دی

 
0
1007

اسلام آباد مئی 23 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے نیوز ون ٹی وی پر چئیرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد نیب اور چئیرمین نیب کی ساکھ کو مجروح کرنا مقصود ہے۔ نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پس پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلرز گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آرز درج ہیں جن میں بلیک میلنگ، اغواء برائے تعاون، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے ، نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افسر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں ۔ موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کر کے نیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔
واضح رہے اس مذکورہ بلیک میلر گروپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے۔ اس کے علاوہ نیوز ون ٹی وی نے بھی اپنی خبر کی تردید اور اسے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے چئیرمین نیب سے دل آزاری پر معذرت کی ہےجو صحافت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔