وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس شروع۔

 
0
10249

لاہور مئی 24 (ٹی این ایس): صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریزاجلاس میں شریک ہیں۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں صارف کو فی کس 2 کلو تک چینی دینے کا فیصلہ۔ کابینہ نے صارف کو رمضان بازاروں میں 2 کلو تک چینی دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔ 21 رمضان المبارک سے صوبہ بھر میں رمضان بازار عید بازار میں بدل جائیں گے۔ عید بازاروں میں سوجی، سو یاں اور دیگر 5 اضافی اشیائے خورد و نوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔
اس ضمن میں پنجاب حکومت 20 ملین روپے کی سبسڈی دے گی۔ پنجاب حکومت کا چینی کی برآمد پر ربیٹ ختم کرنے کا فیصلہ۔ کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے برآمدات پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں زمین سے پانی نکال کر استعمال کرنے والی بیوریج کمپنیوں اور واٹر بوٹلنگ پر فی لٹر ایک روپیہ ایکوافر ٹیرف لگانے کی منظوری۔ واساز، لوکل گورنمنٹس اور محکمہ آبپاشی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وصول ہونے والی رقم کیلئے علیحدہ اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے۔ واٹر چارجز کی وصولی اور استعمال کا جامع میکانزم بنایا جائے گا۔ فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کانام تبدیل کرکے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رکھنے کی منظوری۔  اتھارٹی دائرہ کار ڈی جی خان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں تک بڑھانے کا فیصلہ۔ اس ضمن میں ایکٹ میں ضروری ترامیم کی ہدایت۔ کابینہ کو سکول ایجوکیشن کے اساتذہ کی ٹرانسفر پالیسی میں ترامیم سے آگاہ کیا گیا۔ ٹیچرز کی ای ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ورک چارج ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے عدالتی احکامات کے مطابق ضروری اقدامات کی منظوری۔ میرج وبینکوئیٹ ہالز اور مارکی کیلئے زیراستعمال زمین کے حوالے سے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کا فیصلہ۔
قوانین میں ترامیم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترامیم کی منظوری۔ گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر کابینہ کا اظہار اطمینان۔  7ویں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی ششماہی مانیٹرنگ رپورٹس برائے جولائی تا دسمبر 2016، جنوری تا جون 2017 اور جولائی تا دسمبر 2017 کی منظوری دی گئی۔  تعمیرات و مواصلات، ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، بلدیات اور انفراسڑکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی 2018-19  کی سالانہ آڈٹ رپورٹس کی توثیق۔ آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 10ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 9ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پنجاب حکومت کی کاوشوں سے گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملا ہے۔ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ میں صوبائی وزیر خوراک اور متعلقہ حکام کو گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے مفاد میں اٹھ رہا ہے۔ عوامی خدمت کا جو سفر شروع کیا ہے، اسے رکنے نہیں دیں گے۔ صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اورمتعلقہ سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت۔