اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد پینڈوریاں میں چن پیر بادشاہ دربار سے لے کرکیانی ٹاؤن تک گزشتہ روز سیوریج کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح ایم این اے و مشیر وزیر اعظم پاکستان جناب علی نواز اعوان صاحب نے سرخ فیتا کاٹ کر کیا اس موقع پر چیئرمین بلدیات یو سی سوہان ملک عامر علی و سینئر ڈپٹی کنوینئر سہیل احمد ستی اور لیبر کونسلر یو سی 21 احسان الحق ستی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم این اے و مشیر وزیر اعظم پاکستان جناب علی نواز اعوان نے کہا کے علاقے کی خدمت کرنا یہ ہمارا فرض ہے یہ فرض پورا کر کے ہم کوئی احسان نہی کر رہے جب بھی فنڈ دستیاب ہوتا ہے تو یو سی چئیر مین سوہان ملک عامر علی اور وائیس چئیر مین جناب سہیل اجمد ستی کے مشورے کے ساتھ یہاں سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے وہاں ترقیاتی کام شروع کروا دیا جاتا ہے تو انشاءاللہ آہستہ آہستہ تمام علاقے کے کام جلد مکمل ہو جائیں گے