علاقے کو جرایم سے پاک رکھنا میرا فرض ہے کریمنل جتنا بھی تکڑا ہو گا اس سے رعائیت نہی برتی جائے گی روزنامہ اردو ٹائیمز اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوے سہیل احمد اعوان ایس ایچ او تھانہ کھنہ اسلام آباد نے کہا

 
0
293

اسلام آباد 01 جنوری 2022 (ٹی این ایس): علاقے کو جرایم سے پاک رکھنا میرا فرض ہے کریمنل جتنا بھی تکڑا ہو گا اس سے رعائیت نہی برتی جائے گی روزنامہ اردو ٹائیمز اسلام آباد سے گفتگو کرتے ہوے سہیل احمد اعوان ایس ایچ او تھانہ کھنہ اسلام آباد نے کہا کے جس طرح افسران بالا نے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے بطور ایس ایچ او کھنہ کی زمہ داریاں سونپی ہیں تو میں ان کے معیار پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کے تھانہ کھنہ کا علاقہ خاصا بڑا ہے اس کو سمجھنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے کہا کے میں نے ماتحت ملازمین کو کھلا اور صاف پیغام دیا ہے کے کوئی ملازم کسی بھی کام۔ کی آڑ میں کسی بھی شہری سے پیسے نہی لے گا ہاں اگر آپ محنت کرتے ہیں اور کرایم کو پکڑتے ہیں تو اپنے زونل ایس پی رورل جناب ضیاءالدین صاحب سے انعام اور تعریفی سند میں لے کے دونگا انہوں نے کہا کے تھانے میں ملازمین کی شکل میں پرانی کالی بھیڑیں ہیں جو کرپٹ ہیں ان پر میری پوری نظر ہے میں انشاءاللہ ان کے ارادے پورے نہی ہونے دونگا جو مجھ کو ناکام کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کے میرے دروازے معززین علاقہ اور سفید پوش اور غریب آدمیوں کے لیے کھلے ہیں میں ان کی درست شکائیات کا ازالہ کروں گا لوگ بلا جھجک میرے دفتر میں آئیں اور اپنی مشکلات سے مجھے آگاہ کریں میں میرٹ پر انشاءاللہ ان کو ماتحتان سے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنوائوں گا انہوں نے کہا کے مصالحتی کمیٹی اگر سست پائی گئی تو نئی مصالحتی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا