آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس مری سترہ میل اپنے جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود

 
0
344

اسلام آباد 09 جنوری 2022 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس مری سترہ میل اپنے جوانوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود۔
آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ سینئر افسران ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد سید اکبر علی شاہ اور ایس ایس پی ٹریفک مظہر اقبال اور اے ایس پی کویسار اسلام آباد بینش فاطمہ بھی موجود ہیں، آئی جی اسلام آباد نے مری میں پھنسے سیاحوں کے انخلاء اور آپریشن کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد پولیس آخری سیاح کے انخلاء تک آپریشن جاری رکھے گی، انخلاء آپریشن میں 1500 سے زائد پولیس افسران و جوان حصہ لے رہے ہیں، آپریشن میں پولیس کی گاڑیاں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہی ہیں، اسلام آباد پولیس شہریوں کی مدد کے لئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے، اسلام آباد پولیس نے ابھی تک ہزاروں سیاحوں کو مری سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے.