مری کے خلاف سازشی عناصر متحرک ہیں 70فیصد ہوٹل یا تو غیر مقامی لوگوں کی ملکیت یا ٹھیکے پر ہیں،مقامی ہوٹل مالکان نے سیاحوں کو کھانےاور فری رہائش کی پیشکش کی۔فیصل احمد ستی

 
0
259

تصدیق کے بغیر چند مفاد پرستوں کے بجائے تصویر کا اصل رخ پیش کیا جاے ،حکومت اور انتظامیہ ہوٹل مافیا،کاروباری حضرات پر چیک اینڈ بیلنس رکھے اور بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارواٸی عمل میں لاٸی جاے۔ظفر سعید ستی

اسلام آباد 09 جنوری 2022 (ٹی این ایس): سینٸر صحافی لوہر بیلٹ کی آواز ظفر سعید ستی اور جرنلسٹ فیصل احمد ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے طوفان میں پھنس کر جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرماے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین مری میں اس سے قبل ایسا واقع رونما نہیں ہوا آج تمام اہل مری اس پر سوگوار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مری کے عوام غیور اور مہمان نواز ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے چند شر پسند عناصر اس مشکل گھڑی میں نفرت پھیلانے سے گریز کریں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے پوسٹیں شیٸر کر کے مری کو بدنام کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑھے گی ایسی پوسٹیں لگا کر مری کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ مری میں قائم 70فیصد ہوٹل یا تو غیر مقامی لوگوں کی ملکیت ہیں یا انہوں نے ٹھیکے پر لئے ہوئے ہیں،اس لئے کرائے بڑھانے کا اختیار غیر مقامی مالکان کے پاس ہے۔تیس فیصد مقامی لوگ جو ہوٹل مالکان ہیں انہوں نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طوفان میں پھنسے لوگوں کو مفت رہائش اور کھانا فراہم کیا۔مری کے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین تک راشن پہنچایا اور ان کو رہاٸش کے لیے قریبی جہگوں پر منتقل کیا مقامی تنظیموں ہوٹل مالکان اور مقامی لوگوں نے ،سوشل میڈیا پرمختلف پوسٹوں اور دیگر ممکن زرائع سے اپنا رابطہ نمبر سیاحوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔مری چونکہ پہاڑی علاقہ ہے اور آبادی سڑک سے میلوں فاصلے پر ہے اس کے باوجود مقامی افراد نے اپنے محدود وسائل کے مطابق سیاحوں تک رسائی حاصل کی اور ان کی مدد کرنے کی کوشش کی،شدید برفباری سے پیدا شدہ مشکلات نے نہ صرف سیاحوں کو بلکہ مقامی لوگوں کو بھی مفلوج کر دیا اور انہیں ان کے گھروں تک محدود کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم مری کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاک فوج کے بہادر بیٹوں کے ساتھ شانہ بشانہ اس کٹھن گھڑی میں سیاحوں کو ریلیف پہنچانے کے کام میں بھر پور حصہ لیا۔ انہوں نے غیر مصدقہ پوسٹ شیٸر کرنے والوں سے بھی درخواست کی ہے کہ چند مفاد پرستوں کے بجائے تصویر کا اصل رخ پیش کریں تا کہ سیاحوں کی مدد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہوٹل مافیا اور کاروباری حضرات پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کیا جائے ۔اشیائے خورونوش اور ہوٹلوں کے کرائے مناسب مقرر کئے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اس موقع پر لوہر بیلٹ کی آواز ظفر سعید ستی کا مزید کہنا تھا کہ اگر انگوری روڈ ۔بن کرور روڈ پر توجہ دی جاتی تو آج ٹریفک جام کی وجہ سے جو مساٸل پیدا ہوے ہیں وہ ہر گز نہ ہوتے مری کی سنگل روڈ پر اتنی ٹریفک کا کنٹرول ناممکن ہے اگر بن کرور روڈ اورانگوری روڈ پر توجہ دی جاےتو آٸندہ ایسے مساٸل سے بچا جا سکتا ہے