این آئی آرسی میں ممبران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے پاکستان بھر کے مزدورمشکلات کا شکار ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
164

بہت جلد این آئی آرسی میں ممبران کی تعیناتی مکمل ہو جائے گی جسکی وجہ سے مزدوروں کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ عشرت علی
وفاقی سیکرٹری ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ عشرت علی سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے وفد کی ملاقات، وفاقی سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اسلام آباد 01 اگست 2021 (ٹی این ایس): وفاقی سیکرٹری ہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ عشرت علی سے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین اور صدر چوہدری نسیم اقبال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور انھیں وفاقی سیکرٹری تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر آئی ایل او یوتھ ونگ کے ممبر چوہدری سعد محمود بھی موجود تھے،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں جس طرح آپ نے پنجاب میں لیبر سیکرٹری کی حیثیت سے مزدوروں کے معاملات پر خصوصی توجہ دی اسی طرح پاکستان بھر میں ہیومین ریسورس کے حوالے سے مزدوروں کے مسائل آپکی قیادت اور ذاتی دلچسپی کی بدولت بہتر طور پر حل ہونا شروع ہو جائیں گے،چوہدری محمد یٰسین نے وفاقی سیکرٹری کو این آئی آرسی میں ممبران کی عدم تعیناتی کی وجہ سے پاکستان بھر کے مزدوروں کواداروں میں جو مشکلات درپیش ہیں جسکی وجہ سے محنت کشوں کے بے شمار کیسز زیرالتواء ہیں اورریفرنڈم کے حوالے سے زیر سماعت اپیلوں پر فیصلے نہیں ہو پا رہے ان مسائل پر بھی توجہ مبذول کروائی،اس موقع پر وفاقی سیکرٹری لیبر عشرت علی نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین اور صدر چوہدری نسیم اقبال کی قیادت میں آنے والے وفدکا شکریہ اداکیا اور انھیں یقین دلایا کہ ان مسائل کے حوالے سے بہت جلد سمری وزارت قانون سے منظوری کے بعد وزیر اعظم کو پیش کر دی جائے گی اس کے بعد بہت جلد این آئی آرسی میں ممبران کی تعیناتی مکمل ہو جائے گی جسکی وجہ سے مزدوروں کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔