یوسف رضا گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

 
0
374

اسلام آباد27 جولائی (ٹی این ایس)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی این اے 158 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

یوسف رضا گیلانی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چوہدری عبدالقیوم کے پاس جمع کرائی تھی جو انہوں نے مسترد کردی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی رہنمانے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب اپنی درخواست سیکریٹری الیکشن پاکستان کو بھجوادی ہے۔یوسف رضا گیلانی نےاین اے158میں74ہزار443 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کےابراہیم خان نے اس حلقے سے 84 ہزار 304 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔