آفاق احمد کا پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان

 
0
337

اسلام آباد27 جولائی (ٹی این ایس)چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم حقیقی) آفاق احمد نے الیکشن 2018ء میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں آفاق احمد نے پارٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب نوجوان قیادت آگے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتا ہوں ،کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک اپنی قوم کے حقوق کی جدوجہد کروں گا۔آفاق احمد نے کارکنوں کے بار بار کے اصرار کے باوجود پارٹی چیئرمین شپ سے اپنا استعفیٰ واپس لینے سے انکار کردیا ۔