قومی اسمبلی کیلئے ہمارے ارکان کی تعداد137ہوچکی ہے،فواد چوہدری کا دعویٰ

0
755

اسلام آباد27 جولائی (ٹی این ایس)تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اتحادیوں سمیت 137 ارکان قومی اسمبلی ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ارکان کی کل تعداد 130ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی،پنجاب میں 21 امیدواروں کے ساتھ رابطہ ہو چکا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی کے لیے صرف تحریک انصاف کے رکن کو ہی نامزد کریں گے اور یہ فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں بھی مخلوط حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here