آرمی چیف کی زیر صدارت 7  گھنٹے تک جاری رہنے والی  کورکمانڈر کانفرنس اختتام پذیر، خطے کو درپیش چیلنجز اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

 
0
356

راولپنڈی اکتوبر 3(ٹی این ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس میں خطے کو درپیش چیلنجز اور سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت راولپنڈی میں ہونے والی خصوصی کور کمانڈر کانفرنس ختم ہوگئی ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس 7گھنٹے تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں جاری رہی، جس میں آرمی چیف کے دورہ افغانستان اور دیگر اہم معاملات پر گفتگو کی گئی۔ کانفرنس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے تاہم اس حوالے سے تاحال اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔