500 چوروں نے ملکرعلی بابا کو دوبارہ اپناسردارمنتخب کیا ہے، فوادچوہدری

 
0
413

 

اسلام آباد اکتوبر 3(ٹی این ایس): تحریک انصاف نے الیکشن بل 2017ء میں ترمیم کومستردکردیا ہے، جبکہ شق 203 کیخلاف بھرپوراحتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء فوادچوہدری نے کہا کہ چوروں نے ملکرعلی بابا کوسردارمنتخب کیا ہے۔ ٹیکس چورکوپھرپارٹی سربراہ مقررکرلیا،عدالت کی جانب سے اسحاق ڈارکی درخواست مسترد کرنا خوش آئند ہے، ہمیں اب اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ500 چوروں نے ملکرعلی بابا کوسردارمنتخب کیا ہے۔ٹیکس چورکوپھرپارٹی سربراہ مقررکرلیا گیا ہے۔خواجہ سعد رفیق اڑھائی سال سے اسٹے آرڈرپربیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دائیں بائیں سب سے بڑے منی لانڈرنگ بیٹھے ہوئے ہیں۔امیرمقام، ماروی میمن، طارق عزیز،دانیال عزیزجیسے لوگ جب آ کے دائیں بائیں بیٹھے ہوں تو پھرپرویزمشرف کے قانون پرتنقید سمجھ سے باہرہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی تقریرمیں اداروں کونشانہ بنایا۔نوازشریف کی تقریرکی شدید مذمت کرتے ہیں۔نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔آپ ن لیگ کواپنے اشاروں پرچلاسکتے ہیں عوام کونہیں چلا سکتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کیخلاف آج مقدمہ ختم ہوگیا ہے۔عمران خان نے آپ کی طرح جھوٹ کی داستان نہیں سنائی۔آپ نے قطری خط پیش کیاجبکہ عمران خان نے تمام ٹرانزیکشن سپریم کورٹ میں پیش کردی ہیں۔

نوازشریف 300کمپنیوں کی بدولت ملکی دولت بیرون ملک لے گئے۔مریم نوازکے اکاؤنٹ میں راتوں رات پیسے منتقل کردیے گئے۔عدالت کی جانب سے اسحاق ڈارکی درخواست مستردکرناخوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کامطالبہ ہے کہ ہمیں اب اسمبلیاں تحلیل کرکے نئے انتخابات کی طرف جاناچاہیے۔فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان ملک بھرمیں 13عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔عوامی جلسوں میں آئین میں ترمیم کیخلاف بھرپورآوازاٹھائی جائے گی