اسلام آباد ،جنوری 20(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے آئندہ ایوان میں آ کر نہ بیٹھیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے قومی اسمبلی کو نہیں بلکہ ممبران قومی اسمبلی کو گالیاں دی ہیں۔ کل انہیں ووٹ نہ ملا تو عمران خان عوام کو بھی گالیاں دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تحریک عدم کامیاب ہو گی اور کامیاب ہو کر مسلم لیگ ن کو دو تہائی پر لے جائے گی۔